اگر کوئی چیز جیسے برتن وغیرہ کوئی ہمیں گفٹ کرے اور چونکہ ہمارے لئے ضرورت نہ پڑنے کی وجہ سے اسے تقریباً دو سال تک استعمال میں نہ لائے، تو اس پر بھی خمس واجب ہوگا؟

گفٹ اور تحفے میں ملی ہوئی اس تاریخ تک آپ کے پاس پڑی رہے جس دن آپ نے خمس کا حساب کتاب کرنا ہے یا تحفہ ملے ایک سال گزر جائے اور آپ نے اسے استعمال میں بھی نہ لایا ہو تو اس پر خمس نکالنا واجب ہے۔ لیکن اگر اس اسے استعمال کیا ہو، مثلاً کپڑا تھا آپ نے پہن لیا ہو، یا کوئی برتن تھا جسے استعمال کیا ہو تو خمس واجب نہیں ہوتا۔ اگر چہ استعمال کم مدت کےلئے ہی کیوں نہ کیا ہو۔