یہ جو قرآن مجید کے واجب سجدے ہوتے ہیں۔ کیا طریقہ کار ان کا؟ ان سجدوں میں کیا پڑھنا ہے؟ کیا یہ سجدے اسی وقت ادا کرنے چاہئیں جب آیۂ سجدہ کی تلاوت ہوتی ہے یا تیس پارے مکمل پڑھنے کے بعد میں دے سکتے ہیں؟

قرآن کے واجب سجدہ میں پیشانی کو سجدے کی نیت سے زمین یا ایسی چیز پر، جس پر سجدہ کرنا درست ہو، رکھنا کافی ہے۔ اور جو ذکر فرض نمازوں کے سجدہ میں پڑھتے ہیں وہی ذکر قرآنی واجب سجدہ میں بھی پڑھنا مستحب ہے اور بہتر ہے کہ قرآنی تلاوت کے سجدہ میں یہ کہے: ”لا إلهَ إلَّا اللهُ‏ حَقّاً حَقّاً، لا إلهَ إلَّا اللهُ‏ إیماناً و تَصْدیقاً، لا إلهَ إلَّا اللهُ‏ عُبُوْدیَّةً وَرِقّاً، سَجَدْتُ لَكَ یا رَبِّ تَعَبُّداً وَرِقّاً، لا مُسْتَنْكِفاً وَلا مُسْتَكْبِراً، بَلْ اَنْا عَبْدٌ ذَلیلٌ ضَعیفٌ خائِفٌ مُسْتَجیرٌ“ قرآنی واجب سجدہ واجبِ فوری ہیں یعنی جیسے ہی سجدہ والی آیت تمام کرے، اسی وقت سجدہ بجا لانا ضروری ہے۔ ہاں اگر اسی وقت سجدہ کرنا بھول جائے تو جب بھی یاد آئے سجدہ کرے۔