جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو ساتویں دن اس کے بال کاٹے جاتے ہیں۔ تو کیا یہ عمل ضروری ہے یا نہیں؟ اگر ضروری ہیں تو کہا جاتا ہے کہ اس کے بال کے برابر سونے یا چاندی صدقہ کے طور پر نکالیں۔ کیا یہ درست ہے۔ وضاحت کیجئے گا۔

بچے کی پیدائش کے بعد عقیقہ کرنا، اس کی طرف سے صدقہ دینا ولادت کے آداب میں سے ہے۔ یہ چیزیں ہم بچے کی صحت و سلامتی کےلئے دیتے ہیں۔ اور اسی طرح اس کے بال منڈوانا بھی اس کی صحت اور بہتر نشو و نمائی کی غرض سے ہوتا ہے۔ یہ کوئی واجب کام نہیں ہے۔ اس کے بال کے برابر سونا یا چاندی کا صدقہ دینا بھی واجب نہیں ہے، بلکہ مستحب ہے۔ دے تو بہتر ہے، اچھا اور پسندیدہ عمل ہے۔ اور اگر نہیں دیتے ہیں تو بھی کوئی حرج نہیں۔