جو بچہ پیدا ہوتا ہے۔ اور پیدا ہونے کے بعد اسے غسل نہیں دیا گیا ہو۔ اور ہم اسے بچے کو چوم لیں یا اس بچے کو گود میں اٹھا لیں تو کیا ہم پر غسل واجب ہو جائے گا؟ پلیز وضاحت کیجئے گا۔

پچہ کی پیدائش کے بعد اسے نہلانا اور صاف کرنا اصل ہدف ہے۔ اس لئے اس بچے کو غسل دینا مستحب ہے۔ اور یہ پیدائش کے فوراً بعد بھی نہیں جب بھی اسے نہلانا چاہیں نہلا سکتے ہیں۔ اور جو شخص اسے بچے کو چومتا ہے یا گود میں اٹھاتا ہے تو اس پر غسل کرنا ضروری ہی نہیں۔ نہ واجب نہ مستحب۔ جو غسل چھونے سے واجب ہوجاتا ہے وہ غسل مسِ میت ہے۔ یعنی میت کو غسل دے کر مکمل ہونے سے پہلے اگر کوئی اس کے بدن کو چھوتا ہے تو اس پر غسلِ مسِ میت واجب ہوجاتا ہے۔