اگر ہمیں راستے سے کوئی پیسے ملے اور ہمیں شک ہو کہ ہم جس کے یہ پیسے ہیں اس تک نہیں پہنچا پائیں گے تو پھر ان پیسوں کو نا اٹھائیں؟

اگر شروع میں ہی گمان ہو کہ ہم یہ پیسے اس کے مالک تک نہیں پہنچا سکیں گے تو بہتر ہے کہ نہ اٹھائیں۔ شاید وہ مالک ہی اسی راستے سے گزرے اور اس کو اپنا مال / پیسے مل جائے۔ لیکن اگر مالک ملنے کا امکان ہو اور امید بھی ہو تو پہلے ایک سال تک لوگوں کو اطلاع دیتے رہیں کہ “مجھے فلان جگہ سے مجھے پیسے ملے ہیں، جس صاحب کا ہے وہ نشانی بتا کر لے جا سکتے ہیں۔“ اس طرح اعلان کرائیں۔ پھر بھی مالک کا علم نہ ہو تو مالک کی طرف سے صدقہ دے دیں۔