7 جمادی الاول کو ہمارے گھر شادی ہو رہی ہے اور 10 جمادی الاول کو اِن شَِآءاللہ ولیمہ ہے۔ اور مہندی اور شادی کے ایام تو نیک ہیں ماشآءاللہ، لیکن 10 جمادی الاول کو ولیمہ دیا جا رہا ہے اس دن کے بارے میں معلومات ملی ہے کہ وہ نحس دن ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ کیا ولیمہ کےلئے بھی نیک و نحس دیکھا جاتا ہے کیا؟ کیا اس دن (ولیمہ کے روز) بھی نیک ہونا چاہیئے؟ مہربانی فرما کر رہنمائی کیجئے گا۔

ولیمہ کی تاریخ کا نیک ہونا ضروری نہیں۔ ولیمہ ایک طرح کا صدقہ ہوتا ہے۔ جو ہم شادی کےموقع پر دیتے ہیں۔ اور ولیمہ کا دن صدقہ دینے کا ہی دن ہے۔ اور صدقہ نحوست کو ختم کرنے کےلئے ہی دیے جاتے ہیں۔ تو اگر چہ وہ دن اور تاریخ نحس ہی کیوں نہ ہو چونکہ آپ ولیمہ کے عنوان سے صدقہ دے رہے ہیں تو یہی بہترین ہے۔ اس کےلئے الگ نیک دن ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہے۔