ایک عورت ہے جس کو کوئی وقفہ (دو بچوں کے درمیان جو وقفہ ہوتا ہے) مناسب نہیں ہوتا ہو۔ وقفہ کےلئے کوئی بھی انجیکشن لگوائی جاتی ہیں یا کوئی اور طریقہ اپناتے ہیں تو اس کو سردرد ہو جاتی ہے، یا (bleeding) خون آنا شروع ہو جاتاہے، کوئی نہ کوئی سائیڈ ایفیکٹ ہو جاتا ہے. اور بچہ پیدا کرنے کا سلسلہ مکمل بند کرنے کو شوہر راضی نہ ہو تو کیا کرے؟ وسائل بھی اتنے نہ ہوں کہ زیادہ بچے پیدا کر کے آج کے دور میں انہیں پال سکے۔ پلے دور میں لوگ درجن کے حساب سے بچے پیداکر کے پالتے تھے... مہربانی کر کے اسکی وضاحت کے ساتھ کوئی مشورہ دیں۔

سب سے پہلے جہاں تک وسائل کی بات ہے اس حوالے سے الله تعالیٰ ج ارحم الراحمین ہے اور وہی اللہ رازقِ حقیقی ہے۔ زیادہ اولاد سے رزق میں کمی کا ڈر ہمارا خود ساختہ ہے۔ اس میں کسی قسم کی فکت نہیں کرنی چاہئے۔ دوسری بات اگر بغیر وقفہ کے پیدائشی سلسلہ برقرار رکھنا خاتون کےلئے بہت زیادہ تکلیف دہ ہو، تو وقفہ کا دورانیہ بڑھائیں۔ پہلے دوسال کا وقفہ دیتے تھے تو اسے پانچ سال تک وسعت دیں یا دس سال تک۔ لیکن جہاں تک ممکن ہو کوشش کریں کہ مکمل بند نہ کرے۔ کم وقفہ رکھنا بہت زیادہ حرج کا باعث ہو تو شوہر کی اجازت کے بغیر ہی عورت کی صحت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مناسب وقفہ کروا سکتے ہیں۔