میری بچپن سے عادت تھی کہ سردیوں میں بستر پہ جانے سے پہلے سر میں تیل کا مساج کرواتا تھا، میرا سوال یہ ہے کہ اگر میں اب رات کو تیل کا مساج کرواتا ہوں تو وضو کے لئے نہانا پڑے گا۔ یہ ممکن نہیں کہ کہ صبح کو سردی میں اٹھ کر نہایا جائے تو ایسے میں اگر مساج کرنا ضروری ہو پھر وضو کیسے کیا جائے۔ تفصیل سے آگاہ فرمائیے گا۔

اگر مساج ضروری ہے تو پورے بدن کا دھونا ضروری نہیں بلکہ سر کے صرف اسی حصے کو جہاں مسح کیا جاتا ہے، دھویا جائے یا پورے بدن کی بجائے صرف سر کو دھوئے (یہ کوئی مشکل کام نہیں) اور خشک ہونے کے بعد وضو کر کے نماز پڑھ لے۔