میں نے روایت میں پڑھا ہے کہ نماز کا دو وقت ہیں ایک اول وقت ینعی فضیلت کا وقت دوسرا قضا تک کا وقت۔ میرا سوال ہے کہ اول اور فضیلت میں کیا فرق ہے جبکہ میں نے ھادی ٹی وی کے پروگرام فقہی مسائل میں آغا شفا نجفی صاحب سے فضیلت کے وقت سنای ہے اور وہ نوٹ بھی کئے ہیں جیسا کہ فجرکے فضیلت کا وقت21 منٹ تک ہے اور مغرب کا 51 منٹ ہے وغیرہ۔ تو کیا اذان کے بعد ان اوقات میں نماز پڑھ لے تو اول وقت کا ثواب ملے گا یا فضیلت کا۔ وضاحت کیجئے گا۔
تقریباً وقت فضیلت اور اول وقت ایک ہی چیز ہے۔ اگر وقت فضیلت کے اندر اندر نماز پڑھ لی جائے تو گویا کہ آپ نے اولِ وقت کو بھی حاصل کیا ہے اور وقت فضیلت کو بھی۔