ایک حدیث پڑھی، جس کا متن یہ تھا کہ ”ملعون ہے ملعون ہے وہ شخص جس کی بیوی خوشبو لگا کر گھر سے باہر جائے اور وہ اس پر راضی ہو۔“ میرا سوال ہے کہ خواتین اپنے رشتے داروں کے گھروں میں جاتی ہے ان کو رشتے داروں کے گھر جانے سے روکنا چاہیے؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیے گا۔

حدیث کا مطلب ہے کہ نامحرم لوگوں کے درمیان خواتین اس طرح بن سنور کر ، زینت کر کے نہیں جانا چاہیئے۔ جانے کی اگر آپ سے اجازت لیں تو چونکہ خدا نے ایسے جانے کی اجازت نہیں دی ہے تو میں اور آپ کون ہوتا ہے اجازت دینے والے۔ تو نامحرم کے ہاں بیوی کو زینت کے ساتھ جانے دینے کی مذمت کی گئی ہے۔ اگر کسی کی بیوی زینت کر کے نامحرموں کے محافل میں جائے اور وہ اسے جانے دیں یا اس کے اس عمل پر راضی اور خوش ہو تو اس پرخدا کی لعنت ہے۔ یہ مراد ہے حدیث کا۔