فقہاء کا کہنا ہے کہ اگر آپ کی قضا نمازوں کو انجام دو تو آپ کو جو نوافل ہیں، ان کا ثواب بھی ملے گا۔ میرا سوال یہ ہے کہ فجر کے نفل نماز ادا سے پہلے پڑھنی ہے تو کیا میں فجر کی قضا نماز پہلے پڑھوں اور بعد میں ادا نماز تو کیا یہ درست ہوگا؟

فجر کی نافلہ نماز کا وقت فرض سے پہلے ہے اگر آپ اس نافلہ کی جگہ پر کوئی قضا نماز پڑھنا چاہتے ہیں تو وہ قضا نماز فرض سے پہلے پڑھے۔ اور اگر ویسے ہی قضا نمازیں ادا کرنا ہو تو کسی بھی وقت پڑھ سکتے ہیں۔