میری طبیعت خراب ہے، ڈاکٹر کو دکھایا ہے اب بہتر ہو رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ میں نماز بیٹھ کر بڑھوں یا طبیعت ٹھیک ہونے کا انتظار کروں؟

اگر بیماری کی کیفیت اس طرح ہے کہ نماز کے اول وقت میں بیمایر کی شدت کی وجہ سے نماز نہیں پڑھ سکتے لیکن آخر وقت تک (قضا ہونے سے پہلے تک) طبیعت کی بہتری کی زیادہ امید ہو تو انتظار کریں اور آخرِوقت میں کھڑے ہو کر نماز پڑھ سکتے ہیں۔ اور اگر بیماری کی کیفیت ایسی ہو کہ کئی دن تک باقی رہے گی تو مکمل ٹھیک ہونے تک انتظار نہیں کر سکتے بلکہ جس حالت میں نماز پڑھ سکتے ہیں اسی حالت میں نماز ادا کریں۔ تو آپ کو چاہئے کہ نماز بیٹھ کر ادا کریں۔