کیا غسل اور وضو کے بغیر قرآن پاک، دعائیں، زیارات، نوحے، مرثیے اور منقبت پڑھ سکتے ہیں؟ اور کیا ان کے ساتھ ہاتھ یا جسم کے کسی حصے کا مس کرنا یا ان کا چومنا کیا حکم رکھتا ہے؟

جس انسان پر غسل واجب ہو تو غسل کرنے سے پہلے اول: اپنے بدن کے کسی حصّے کو خطِ قرآن سے مس کرنا۔ دوم: احتیاط واجب کی بنا پر اپنے بدن کے کسی بھی حصّے کو خداوند متعال کے نام اور مخصوص صفات سے مس کرنا خواہ جس زبان میں بھی ہو اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ انسان پیغمبروں، ائمہ علیہم السلام اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے ناموں کو بھی جنابت کی حالت میں مس نہ کرے۔ جس انسان پر غسل واجب ہو، اس کے لئے غسل کرنے سے پہلے واجب سجدہ والی سورتوں کی تلاوت کرنا جائز نہیں ہے۔ لیکن قرآن مجید کے باقی حصوں میں سے سات آیتوں سے زیادہ کی تلاوت کرنا مکروہ ہے۔