میرے شوہر اور بچوں نے گھر میں بلیاں پال رکھی ہیں، گھر میں کارپیٹ بچھے ہوئے ہیں، تو ان بلیوں کو کارپیٹ سمیت دیگر بستروں پر جانے سے ہمیشہ روکے رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ کیا بلیاں گھر میں رکھنا ٹھیک ہے؟ جب وہ کارپیٹس پر جاتی ہیں تو ان بلیوں کے جسم سے بال گرتے ہیں تو کیا نماز پڑھنے کےلئے و دیگر جگہوں پر بلیاں جاتی ہیں تو ان جگہوں پر نماز پڑھنے کے حوالے سے شرعی حکم بتا دیجئے گا۔ اور اگر یہ بلی برتن میں منہ مار لے تو پھر کیا حکم ہے؟ وضاحت کیجئے گا۔

صرف بلی رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ہاں اگر وہ کہیں نجس کرتی ہے تو اسے پاک کرنا پڑے گا۔ بلیوں کے بال اگر انسان کے جسم پر یا پہنے ہوئے کپڑوں پر ہوں تو اس کے ساتھ نماز نہیں پڑھی جاسکتی۔ لیکن اگر وہ بال زمین پر یا کارپیٹ وغیرہ پر ہوں تو اس کے اوپر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اور اگر بلی کھانے کے برتنوں میں منہ لگائے تو اس کا دھونا ضروری نہیں۔ بلی کے منہ مارنے یا چاٹنے سے برتن نجس نہیں ہوتا۔