اگر ایک بندہ مجنب نہ ھو تو کیا غسل جنابت کر کے نماز پڑھ سکتا ھے یا پھر وضو ضروری ھے؟ یعنی اگر کسی پر غسل واجب نہ ہو لیکن پھر بھی وہ نماز سے پہلے غسل کرتا ہے تو کیا نماز کےلئے یہی غسل کافی ہوگا یا وضو بھی کرنا ضروری ہے؟

پہلی بات یہ کہ مجنب پر ہی غسل جنابت واجب ہوتا ہے۔ غسل جمعہ اور غسل جنابت کے بعد وضو کے بغیر نماز پڑھ سکتے ہیں۔ غسل روزِ جمعہ اور غسل جنابت کے علاوہ دیگر بدن کی صفائی کےلئے جو غسل کرتے ہیں وہ وضو کے لئے کافی نہیں ہے۔ یعنی غسل جمعہ و جنابت کے علاوہ دیگر غسلوں کے ساتھ نماز پڑھنے کےلئے وضو کرنا بھی فرض ہے۔