بعض جائے نماز ایسے ہوتے ہیں جس میں پولیسٹر کی وجہ سے زیادہ نرم ہوتی ہیں، اور جب اس پر نماز کے لئے کھڑے ہو جائیں تو پاؤں دھنس جاتے ہیں۔ تو کیا اس پر نماز صحیح ہوگی؟

نماز میں چونکہ سکون اور طمانینت شرط ہے، اگر جائے نماز میں پولیسٹر اتنی زیادہ ہے کہ اس پر انسان کھڑے ہوں تو اس کے بدن میں سکون اور طمانینت نہیں باقی نہیں رہتی ہے یا بدن مسلسل حرکت میں رہتا ہے جوکہ نماز میں درست نہیں ہے۔ اگر اس طرح بہت زیادہ پولیسٹر ہوں تو نماز کی صحت کےلئے اشکال ہے۔ بنیادی طور پر جائے نماز کا نرم ہونا نماز کی درستگی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔