میرے بیٹے کی شادی اگلے ماہ میں ہے، کچھ ایسا طریقہ یا وظیفہ بتا دے کہ شادی خوش اسولبی کے ساتھ اور خیر و خیریت کے ساتھ مکمل ہو جائے۔ پہلے بچوں کی شادی کے وقت کوئی نہ کوئی بڑی پریشانی کا سامنا ہوتا تھا۔ مہربانی کیجئے گا۔

ہماری دعا ہے کہ خداوند متعال جل شانہ آپ کو جملہ پریشانیوں اور مشکلات سے نجات عطا فرمائے۔ ابھی سے آپ ”سوره ھل أتٰی“ کی تلاوت کریں۔ إن شَآءالله مؤثّر ہوگا۔