سلام علیکم یہ جو شراب (Wine) کی بوتل ہے، وہ بہت خوبصورت ہوتی ہے۔ اسے ٹھیک سے صاف کر کے گھر میں رکھنا ، اور اس بوتل میں پودے لگانا جائز ہے؟ کیا اس بوتل کو گھر میں رکھناجائز ہے؟

وعلیکم السلام ورحمةالله وبرکاته اس شراب کی خالی بوتل کو صاف کر کے گھر میں رکھنے یا اسے مِنی پلانٹیشن میں استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔