واقعہ کربلا کے بعد ہمارے آئمہ عليهم السلام نے قبر امام حسین علیہ السلام کی شبیہ بنا کر ان کی زیارت کا حکم کیوں نہیں دیا؟ میرا تعلق شیعہ سید فیملی سے ہے۔ بس ایک علمی بات پوچھی ہے۔

اولاً یہ کہ جب قبر امام حسین علیہ السلام اس دنیا میں موجود ہے تو شبیہ کی ضرورت نہیں۔ دوسری بات یہ کہ مقصدِ اصلی، امام علیہ السلام کی زیارت پر جانے کی جو اہمیت ہے اس اہمیت کو باقی رکھنا اور کربلا جا کر امام علیہ السلام کی زیارت کرنے سے واقعۂ کربلا کا پیغام لوگوں تک پہنچانا ہے۔ اور امام حسین علیہ السلام کے قبرکی زیارت کے سلسلے میں جو احادیث اور روایات ہیں وہ اسی مقصد اور ہدف کے حصول کےلئے ہے، کہ پوری دنیا تک ایک جامع انداز میں مقصد کربلاء پہنچایا جا سکے۔ اور مقصدِ امام حسینؑ پُر اثر طریقے سے انسانیت تک پہنچے۔