یہ آج کل میڈیا، نیٹ کا دور ہے اس کے اندر اچھائیاں بھی ہیں اور برائیاں بھی بہت زیادہ ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ یہ جو فحش فلمیں جن کے اندر زناکاری دکھائی جاتی ہے۔ ان کا دیکھنا گناہ تو ہے۔ اس کا انکار نہیں۔ کیا یہ گناہِ کبیرہ ہے یا گناہِ صغیرہ؟ وضاحت فرمائیے گا۔

اگرچہ ان فلموں کا دیکھنا گناہانِ کبیرہ کی فہرست جو کتابوں میں مذکور ہیں ان میں اس کا ذکر نہیں آیا۔ لیکن ایسی فلموں کو دیکھنا گناہ صغیرہ بھی ہے تو بار بار دیکھنے اور تکرار سے گناہ کبیرہ بن جاتا ہے ۔