تیسیری اور چوتھی رکعتوں میں تسبیحاتِ اربعہ کو ”بسم الله ۔۔۔“ کے ساتھ پڑھنا چاہیئے یا بسم الله ۔۔۔“ کے بغیر ؟ میں نے ایک کتاب بنامِ ”پیغامِ نجات“ پڑھی تھی (جو اردو اور سندھی دونوں میں ہے) جس میں تسبیحاتِ اربعہ کو بغیر بسم الله کے لکھی ہوئی تھی۔

اگر تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ حمد پڑھتے ہیں تو بسم الله کے ساتھ پڑھنا ہوگا، لیکن اگر تسبیحاتِ اربعہ پڑھتے ہیں تو بسم اللہ۔۔۔ کے ساتھ پڑھنا ضروری نہیں ہے۔