کیا یا علی مدد کہنا جائز ہے؟ اور اھل بیت علیہم السلام کو حاضر و ناظر جان سکتے ہیں؟

جی ”یا علی(علیہ السلام) مدد“ کہنا جائز ہے۔ ہم نماز میں ”السلام علیكَ ایھا النبي ورحمةالله وبرکاته“ ، زیارت پڑھتے ہیں تو ”السلام علیكَ یا رسول الله“ ، ”السلام علیك یا امیر المؤمنین“ ، ”السلام علیك یا اباعبدالله“ ، ”السلام علیك یا صاحب العصر والزمان“ ، وغیرہ کہتے اور پڑھتے ہیں۔ تو اس کا مطلب ہے ”سلام ہو تجھ پر“ لیکن ہمارے سامنے تو وہ نہیں ہے، پھر بھی ہم یہی پڑھتے ہیں؛ ”السلام علیكَ“ یعنی ”سلام تجھ پر“ گویا کہ وہ ہمارے سلام سن رہے ہیں۔ تو جس طرح خداوند متعال جل شانہ کے بارے میں ہمارا عقیدہ ہے کہ خدا ہر جگہ پر ہے، کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں خدا موجود نہ ہو، ایسا عقیدہ کے بارے میں رکھنا درست نہیں ہے۔ لیکن یہ عقیدہ رکھ سکتے ہیں کہ؛ جہاں سے ہم پکاریں وہ ہمیں سن سکتے ہیں۔ اور جہاں بھی ہم کسی مشکل میں ہوں تو وہ ہماری مدد کر سکتا ہے۔ اور اسی عنوان سے ہم اہل بیت علیہم السلام کو حاضر و ناظر سمجھتے ہیں۔