میں ایک آرمی سے ریٹائرڈ ہوں۔ ریٹائر ہوتے وقت وہاں سے جو مجھے ڈی ایس پی فنڈ (حاضر سروس کے دوران میرے تنخواہ سے جو چند فیصد کاٹا گیا تھا) اور کمپیوڈ ملا تھا، اس پیسے کے خمس، زکواۃ نکال کر اسے قومی بچت (بینک) میں رکھا ہوا ہے۔ تو میرا سوال یہ ہے کہ مذکورہ جو پیسہ میں نے قومی بچت بینک میں رکھا ہے۔ اور قومی بچت بینک سے جو منافع ملتا ہے۔ اگر ہر ماہ یا چند ماہ، یا سال بعد اس کے منافع کو نکالوں تو کیا اس منافع کو میں کیسے استعمال کر سکتا ہوں؟ کیا خمس نکالنا پڑے گا یا کیا حکم ہے؟
اگر منافع نکالنے (cashout کرنے) کے بعد خرچ کر سکتے ہیں۔ اگر خمس کی تاریخ تک یا کیش اوٹ کرکے سال گزر جائے اور اس منافع میں سے بچ جائے تو اس پر خمس واجب ہے۔