سجدہ شکر میں کوئی بھی تسبیح کتنی مرتبہ پڑھنی ہے؟

سجدۂ شُکر ہر نماز کے بعد ، جب کوئی نعمت ملے یا مصیبت ٹل جائے تو مستحب ہے۔ اس کے لئے شُکر کی نیت سے پیشانی زمیں پر رکھنا کافی ہے۔ لیکن بہت یہ ہے کہ کوئی ذکر پڑھے۔ سجدہ شکر میں جو سب سے مختصر ذکر پڑھی جاتی ہے وہ ہے ”شُکرًا“ ، ”عَفوًا“ یا ”شُكرًا لِلّٰه“ اس ذکر کو کم از کم ایک بار ، تین بار یا سو بار پڑھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ شکر سے متعلق دعا کی کتابوں میں مذکور جتنی زیادہ اذکار اور جتنی زیادہ تعداد میں خلوص دل کے ساتھ پڑھی جائے ، بہترین ہے۔