کیا روزے کی حالت میں کان میں دوائی ڈالی جا سکتی ہے؟ کیا ایسا کرنے سے روزہ باطل ہو جائے گا؟

روزے کی حالت میں آنکھ، کان یا ناک میں دوائی ڈالنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ایسا کرنے سے روزہ متاثر نہیں ہوتا۔ لیکن اسی دوائی کا کوئی قطرہ یا چھوٹا سا بھی ذرہ حلق سے نیچے پیٹ میں چلا جائے تو روزہ کی صحت پر اشکال آتا ہے۔ ورنہ (حلق سے نیچے پیٹ میں جانے کا کوئی خطرہ نہ ہو تو) دوائی استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اسی طرح دوائی تو نیچے نہیں گئی لیکن اس کی لذت محسوس کرے یا سونگھے یا ذائقہ وغیرہ سے بھی روزہ پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔