میرا ایک دوست ہے، وہ شادی شدہ ہے، لیکن اس کی بیوی ہمبستری کی قابل نہیں ہے۔ یعنی جس رات ہمبستری کی جائے تو دوسرے دن وہ چل پھر نہیں سکتی، بہت زیادہ کمزوری کا احساس کرتی ہے۔ ایسی صورت میں اگر یہ مشکل قُبل (اگلے شرمگاہ) میں دخول کی صورت میں ہو تو کیا مرد اپنی بیوی کے دُبر (شرمگاہ کی پچھلی جانب) سے دخول جائز ہوگا؟ نیز یہ کہ کیا حیض و نفاس کے ایام میں مرد بیوی کی شرمگاہ کے پچھلی جانب سے جماع کر سکتا ہے؟
دونوں صورتوں میں بیوی کی رضایت شرط ہے، اگر بیوی راضی ہے تو جائز ہے۔ اور اگر بیوی راضی نہیں ہے یا اس عمل سے ناقابلِ برداشت ضرر اور نقصان ہونے کا خوف ہو تو ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔