میں عمرے کے لئے احرام باندھ کر گاڑی میں بیٹھ کر گیا ہوں، اور سنا ہے کہ چھت کے نیچے یا سائے کے نیچے سے احرام باندھ کر چلنا درست نہیں ہے۔ ایسی صورت میں میرے لئے کیا حکم ہے؟

احرام باندھنے کے بعد ہمارے فقہ کے مطابق چلتے ہوئے سائے میں نہیں چلنا چاہیئے جیسے گاڑی یا چھتری۔ ایسا کرنے کی صورت میں عمرہ صحیح ہے، لیکن ایک بکرا کفارہ دینا پڑتا ہے۔ لیکن اگر چلتے ہوئے راستے میں کسی سائے کے نیچے سے چلنا پڑے جیسے عمارت وغیرہ کا سایہ، تو کوئی حرج نہیں۔