Aik ghar me 5 afrad hy Jin me sy 2 rozay dar hy baqi nhe tu fitrana 5 afrad ka ya 2 afrad ka dena hu ga ? Jazakallah

جو عیدالفطر کی رات غروب کے وقت بالغ اور عاقل ہے (اور بے ہوش ، فقیر اور غلام نہیں ہے) ضروری ہے کہ اپنے لیے اور ان لوگوں کے لیے جو اس کے ہاں کھانے والے شمار ہوتے ہیں، ہر شخص کی جانب سے ایک صاع (جس کے بارے میں کہا جاتا ہے تقریباً تین کیلو ہوتا ہے)، معمولی غذاؤں میں سے جو اس کے شہر میں ہے جیسے گیہوں ، جو، خرما، کشمش، چاول یا جوار مستحق شخص کو دے۔ اور اگر ان چیزوں (گیہوں، جو، وغیرہ) کے بجائے انکی قیمت مستحق شخص کو دے تو بھی کافی ہے۔ لہٰذا آپ کو چاہیئے کہ پانچ (5) افراد کا فطره ادا کرے۔