نیند میں جب غسل جنابت واجب واجب ہونے سے جو پھنے ہوئے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں کیا ان کپڑوں کو صرف ناپاک آئی یعنی جہاں جہاں منی لگی ہو اس کو صاف و پاک کرنے کے بعد کیا ان کپڑوں کا پاک کہا جائے گا کیا ان کپڑوں سے واجب عمل جیسے نماز وغیرہ ادا کی جا سکتی ہے کسی مجبوری کے بغیر۔

انسان کا لباس وغیرہ پر کوئی نجاست لگ جائے تو صرف نجاست والی جگہ کا دھونا ضروری ہے۔ جہاں نجاست لگی ہے وہی حصہ دھو کر پاک کیاہو تو اسی کپڑے کے ساتھ آپ ہر وہ کام کر سکتے ہیں جس کےلئے پاک لباس شرط ہے۔ اور یہ یقین کر لے کہ ان جگہوں (جو دھویا ہے) کے علاوہ کسی اور جگہ پر نجاست تو نہیں لگی۔ جب یہ یقین ہو جائے کہ جو حصہ نجس ہوا تھا وہ دھولیا اور پاک کر لیا، تو یہی کافی ہے۔