کیا سیدہ (بیوہ خاتون) کو صدقہ دیا جا سکتا ہے؟ اور کیا فقیر مسکین سادات، دوسرے سادات سے صدقہ کھا سکتے ہیں؟ امام زمانہ (عج) کا جو صدقہ ہم نکالتے ہیں، کیا ہم وہ اپنے رشتہ داروں کو (بہن، بھائی، والدین وغیرہ کو) دے سکتے ہیں، اگر وہ غریب ہوں؟

صدقات کی دو قسمیں ہیں: 1۔ واجب صدقات(جو سادات پر حرام ہے) 2۔ دیگر صدقات(جو سادات کھا سکتے ہیں) زکواۃ مال، اور زکواۃ فطرہ دونوں واجب صدقات میں شامل ہیں۔ عام حالت میں یہ صدقات غیر سادات کی جانب سے سادات کو نہیں دیا جا سکتا۔ باقی صدقات جنمیں مستحب صدقات، کفارہ وغیرہ شام ہیں، جو سادات کےلئے کھانا جائز ہے۔ مناسب ہے کہ انسان اپنا صدقہ اپنے واجب النفقہ لوگوں کو نہ دے۔ مثلاً اولاد والدین کو صدقہ دینا، اسی طرح والدین کا اپنی اولاد کو صدقہ دینا، یہ مناسب نہیں ہے۔ اور جو رشتہ دار واجب النفقہ میں نہ آتے ہوں (ماموں، خالہ، پھوپھی، چچا، بھتیجا، بھانجا وغیرہ) اگر وہ ضرورتمند اور حقدار ہوں تو ان کو دینا بہتر ہے۔ امام کے نام جو صدقہ نکالا جاتا ہے وہ بھی باقی مستحب صدقات کی طرح ہے۔ جو متدیّن ضرورتمند حقدار شخصِ مؤمن کو دیا جاتا ہے۔