ایک شخص ہے جو مجبوری کی وجہ سے روزے نہیں رکھ سکے اور پورا سال روزہ رکھنا اس کےلئے ممکن نہیں ہوا۔ اور اگلا ماہ مبارک رمضان قریب آگیا تو جو روزوں کے بدلے میں کفارہ دیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک بندہ چاہتا ہے کہ اپنے گاؤں کسی کو پیسے بھجوا دے۔ یا جیسے رمضان المبارک سے پہلے راشن وغیرہ تقسیم ہوتی ہے اس کے ساتھ کفارے کے مد میں دیئے جانے والی چیزیں بھی تقسیم کرنا چاہے کیا یہ ہو سکتا ہے؟ کیونکہ اگر رمضان سے پہلے دے دیں تو جو ایسا ہوتا ہے کہ چیز ہم روزوں کے بدلے میں دیتے ہیں وہ روزے شروع ہونے سے پہلے استعمال ہو جاتی ہے۔
روزے کا کفارہ رمضان شروع ہونے سے پہلے نہیں دے سکتا۔ ہاں ماہ مبارک کی یکم تاریخ کے بعد تمام روزوں کا کفارہ یکمشت دے سکتے ہیں۔ اب اس کے بعد کھانے والے اسے رمضان میں کھائے یا اس کے بعد، کوئی حرج نہیں۔