تہجد کی نماز کا ٹائم کیا ہے اگر انسان نماز فجر کے قریب قریب ادا کر کے نماز فجر پڑھ لے تو کوئ خرج تو نہیں ہے۔؟

نماز تہجد کا وقت نماز عشاء کے بعد سے شروع ہوتا ہے اور آذانِ فجر تک کسی بھی وقت یہ نماز پڑھی جا سکتی ہے۔ بہتر یہ ہے کہ رات کا دو تہائی حصہ گزر جانے کے بعد آخری ایک تہائی حصے میں نماز تہجد ادا کرے۔