مولانا صاحب، میں نے ”حرفہ“ کے بارے میں پوچھنا تھا، کہ اس کا کیا معنی ہے؟ کیامقصد ہوتا ہے اس کا؟ شب برات سے پہلے والے دن کے بارے میں بڑے بزرگ کہتے ہیں کہ اسے صدقہ دینا ضروری ہے۔ تو مذہب شیعہ کی تعلیمات میں اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا صدقہ دینا ضروری ہوتاہے؟َ

ہمارے علم کےمطابق، شب برات سے پہلے والے دن کے بارے میں اسلامی تعلیمات میں کوئی روایت موجود نہیں ہے۔ ہاں انسان کا روزانہ یا جب بھی اپنی صحت و سلامتی کےلئے صدقہ دینا اچھا عمل ہے اور باعث ثواب ہے۔ لیکن شب برات سے پہلے ایسے کسی دن کا قرآن، حدیث یا اسلامی کسی مستند کتاب میں تذکرہ نہیں ہے۔ (والله أعلم)