جیسے کہ تین رکعتی نماز کی آخری ایک رکعت میں اور چار رکعتی نمازوں کے آخری دو رکعتوں میں تسبیحاتِ اربعہ پڑھتے ہیں۔ (اور مجتہدین کے فتاوی کے مطابق تسبیحاتِ اربعہ کی جگہ سورہ حمد بھی پڑھ سکتے ہیں) مسئلہ یہ ہے کہ کسی نے مجھے بتایا کہ جب آخری رکعتوں میں اگر تسبیحاتِ اربعہ پڑھے تو ان تسبیحات سے پہلے بسم الله نہیں پڑھتے۔ اور اگر بسم الله پڑھتے ہیں تو پھر سورہ الحمد پڑھے۔ اور تسبیحات اربعہ کے ساتھ بسم الله نہیں پڑھنا چاہیئے۔ اس بارے میں مجھے بتائیے گا کہ کیا یہ درست ہے کہ تسبیحات اربعہ کے ساتھ بسم الله نہیں پڑھنا چاہیئے؟

تسبیحات اربعہ کے ساتھ بسم الله نہیں ہے۔ یعنی ۞بسم الله الرحمٰن الرحیم۞ تسبیحات اربعہ کا جزء نہیں ہے۔ لیکن اگر کوئی شخص تسبیحاتِ اربعہ کے ساتھ بسم الله پڑھتا ہے تو کوئی حرج نہیں، پڑھ سکتے ہیں۔ بس پڑھنا ضروری نہیں ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ کوئی تسبیحات اربعہ پڑھنے کی نیت سے بسم الله پڑھ لے تو تسبیحات اربعہ ہی نہیں پڑھ سکتے۔