میری بیٹی ہے جس کی عمر 2 سال ہے۔ اور جب میں تلاوت قرآن پاک کے لئے بیٹھتا ہوں تو وہ بھی پاس بیٹھ جاتی ہے اور قرآن پاک کے الفاظ پہ انگلی پھیرتی ہے۔ تو کیا اس کا ایسا کرنا گناہ تو نہیں ہوگا بنا وضو کے؟ یا ہمیں تو گناہ نہیں ہوگا کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اس کا وضو نہیں ہے۔؟

ایک چھوٹی بچی کا ایسا کرنا گناہ کا موجِب نہیں ہے۔ ہاں اگر چھوٹے بچوں کے ہاتھ میں قرآن دئے جائیں یا قرآن پاک جہاں رکھا گیا ہے وہ بچوں کی پہنچ میں ہو۔ اور بچے آکر اس کے ساتھ کھیلنے یا اس کی بےحرمتی کرنے کا خطرہ ہو تو اس چیز سے بچانا چاہیئے۔ لیکن آپ کی بیٹی کا یہ کام بے حرمتی کے زمرے میں نہیں آتا۔