ایک سال پہلے میاں بیوی عمرہ کرنے گئے تھے۔ تو انہیں اس چیز کا علم نہیں تھا کہ انہیں طوافِ نسآء بھی کرنا ہے، اور وہ طوافِ نسآء کیئے بغیر واپس آگئے۔ تو اب انہیں مسئلے کا علم ہوا تو وہ چاہتے ہیں کہ ان کی نیابت میں تیسرے کسی شخص سے طواف النسآء کرایا جا ئے۔ تو برائے مہربانی نیابت کا طریقہ کار بیان فرمائیں۔ اور کیا مرد و عورت دونوں کےلئے الگ الگ نائب مقرر کرنا پڑے گا یا ایک نائب دونوں کی جانب سے طواف کر سکتے ہیں؟

اگر عمرہ یا حج پہ دونوں (میاں بیوی) گئے تھے، اور طواف نسآء کئے بغیر واپس آگئے تو ایک بندہ دونوں کی نیابت کر سکتا ہے اور وہ ہر ایک کی جانب سے ایک ایک طوافِ نسآء اور دو دو رکعت نماز ادا کرے گا۔ (مثلاً پہلے مرد کی طرف سے ایک طواف النسآء اور دو رکعت نماز، پھر عورت کی طرف سے ایک طواف النسآء اور دو رکعت نماز پڑھے گا۔) (ہاں دو الگ الگ نائب مقرر کیا جا سکتا ہے۔) لیکن اگر ان میں سے ایک گیا ہو (یعنی شوہر یا بیوی میں سے کوئی ایک حج یا عمرے پہ گیا ہو اور طواف النسآء کئے بغیر واپس آگیا ہو) تو جسے نائب مقرر کرے گا وہ اسی ایک کی نیابت میں ایک طواف نسآء اور دو رکعت نماز ادا کرے گا۔