میرا سوال یہ ہے کہ والد کی وفات کے بعد بڑے بیٹے نے والد کی قضا نمازیں پڑھنی ہوتی ہے۔ لیکن والد اہلِ سنت مسلک کے پیروکار تھے، جبکہ بیٹا اہل تشیع ہے۔ تو کیسے نماز پڑھی جائے؟

والد اور بیٹے کا مسلک الگ ہو۔ (مثلاً والد اہل سنت ہو اور بیٹا اہل تشیع، جیسے سوال میں پوچھا گیا ہے) جب والد کی قضا نماز پڑھنے کی نوبت آتی ہے تو بیٹے کی مسلک کے مطابق والد کی قضا نمازیں ادا کی جائیں گی۔