سلام علیکم، اگر ہم نے جان بوجھ کر کوئی نماز چھوڑ دی ہو اور پھر بعدمیں پشیمان ہوں تو کیا جان بوجھ کر چھوڑی ہوئی اس نماز کی قضا پڑھی جا سکتی ہے؟ ایک اور سوال ہے کہ اگر ہر نماز کے ساتھ اسی وقت کی نماز کی ایک قضا نماز ہم پڑھیں تو کیا یہ کر سکتے ہیں؟

جو نماز چھوٹ گئی ہے وہ، چاہے جان بوجھ کر چھوڑ دی ہو یا بیمار، کسی مجبوری کی وجہ سے چھوٹ گئی ہو تو اس کی قضا پڑھی جا سکتی ہے۔ قضا نماز جب بھی پڑھنا چاہے پڑھ سکتے ہیں۔ روزانہ کی ادا کے ساتھ پڑھنا چاہے، یا پچھلے ماہ، یا سال کی قضا نمازیں ایک ساتھ۔ جب بھی بجا لانا چاہے پڑھ سکتے ہیں۔ لیکن ترتیب کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ جیسے ظہر و عصر میں پہلے ظہر پھر عصر پڑھے، اسی طرح مغرب و عشاء میں پہلے مغرب پھر عشاء کی نماز پڑھ لے۔