ہمارے ابو (والد محترم) مرحوم ہو چکے ہیں۔ (الله ان کی مغفرت فرمائے۔) ان کی اولاد میں بہنیں ہی ہیں۔ تو کیا ہم بہنیں مل کے ابو کی قضا نمازیں پڑھ سکتے ہیں؟ ایسا تو نہیں ہے کہ اگر ہماری بھی قضا نمازیں بھی ہوں، تو ہم ابو کی قضا نمازیں نہیں پڑھ سکتے جب تک ہماری اپنی قضا نمازیں پوری نہ ہوں۔؟

ابو (خدا ان پر رحمت کرے) کی نمازیں پڑھ سکتے ہیں، درست ہے، لیکن بہتر یہ ہے بلکہ بعض مجتہدین کے فتاویٰ کے مطابق احوط یہ ہے(احتیاط اس میں ہے) کہ پہلے اپنی قضا نمازیں پہلے پڑھ لیں، پھر ابو کی قضا نمازیں ادا کریں۔