یہ جو مغرب کاوقت کب شروع ہوتا ہے؟ یعنی اذان سے پہلے انسان نماز پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟

مغرب کی نماز کا وقت اذان ہونے کے بعد ہی شروع ہوتا ہے۔ کیونکہ اذان مغرب کے وقت ہی دی جاتی ہے۔ ہاں اگر کسی جگہ اذان بہت دیر سے ہوتی ہے یا اذان سرے سے نہیں دی جاتی، ایسے مقامات پر متعلقہ علاقہ کے مساجد یا امام مسجد وغیرہ سے وقت کے بارے میں معلومات لے کر مغرب کی نماز پڑھ سکتے ہیں۔