ہمارے تایا انتقال کر گئے ہیں، ان کی چار بیٹیاں ہیں، ان کی وفات دادا سے پہلے ہوئی تھی۔ تو کیا ان کی بیٹیاں دادا کے جائیداد سے وراثت پائیں گے؟

ایک شخص کی اولاد میں صرف ایک بیٹا تھا، اپنی زندگی میں وہ بیٹا وفات پا جائے، اور اس بیٹے کی اولاد(پوتا، پوتی) موجود ہوں، تو جب وہ شخص خود فوت ہو جائے تو اس کے جائیداد کی وراثت انہی پوتے اور پوتیوں کے حصے میں جائے گی۔ اور اگر اس کی اولاد کی تعداد ایک سے زیادہ ہو۔ اور ایک بیٹا فوت ہو جائے۔ تو اس کی جائیداد میں سے اس مرحوم بیٹے کی اولاد کو کوئی حصہ نہیں ملے گا۔ ہاں اگر اس بیٹے کی اپنی ذاتی کوئی جائیداد ہو یا اس کے والد نے ان کے نام کچھ مال ہبہ کر دیا ہو وغیرہ، تو ان اموال میں سے اس مرحوم کی اولاد کو حصہ ملے گا۔