نماز کے سجدے کے دوران سجدوں کی تعداد میں شک ہو جائے کہ ایک سجدہ کیا ہے یا دو۔ ایسی صورت میں کیا احکامات ہیں؟

اگر قیام سے پہلے شک ہو جائے تو ایک سجدہ بجا لائے اس نیت سے کہ میں نے ایک سجدہ کیا ہے۔ نماز کے بعد یاد آ جائے کہ دو سجدے کئے تھے اور تو شک کے بعد جو ایک سجدہ بجا لایا ہے وہ اضافی شمار ہوگا اس سجدہ کے بدلے میں دو سجدہ سہو بجا لائے۔ لیکن اگر شک دوسری رکعت میں قیام (کھڑے ہونے) کے بعد ہو تو دوبارہ سجدے میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔