ایک شخص نے پانچ سال پہلے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی، اور ایک نوٹس بھیجی تھی۔ ابھی وہ چاہتا ہے کہ اسی خاتون کے ساتھ دوبارہ زندگی گزارے، تو کیا طریقہ کار ہے؟ کیا رجوع کافی ہے یا دوبارہ نکاح کرنا پڑھے گا؟

طلاق رجعی دی گئی ہو تو تین مہینہ یا عدت کے اندر رجوع کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر طلاق بائن ہے تو رجوع نہیں کیا جا سکتا۔ بلکہ عدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ نکاح کر سکتے ہیں۔ لیکن آپ کے سوال کے مطابق پانچ سال گزرنے کے بعد رجوع کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تو دو صورت ہے، اگر دی گئی طلاق پہلی یا دوسری طلاق تھی تو اس کے ساتھ دوبارہ نکاح کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر تین دفعہ طلاق دی گئی ہو تو عام حالت میں حرام ابدی ہے، مگر اینکہ وہ خاتون کسی دوسرے شخص سے شادی کرے اور اس سے طلاق لے کے آئے، تو اس سے نکاح کرنا جائز ہے۔