ہم جو مرحومین کے لئے ختم دیتے ہیں اس کا کوئی وقت مخصوص ہے؟

عبادت، عمل جو اللہ تعالی کے نزدیک محبوب اور پسندیدہ ہے، اس کا اجر اور ثواب ہوتا ہے۔ اور ہم اس اجر کو اپنے مرحومین کے لئے ہدیہ کرنے ہیں۔ تو اس کےلئے کوئی خاص وقت نہیں ہے۔ جب بھی وہ عمل کیا جائے اس کا اجر مرحوم کو ہدیہ کرنے سے اس تک پہنچ جاتا ہے۔ لیکن بعض عبادات ایسے ہیں جن کا اجر نسبتاً زیادہ ہوتا ہے، مثلاً درود شریف۔ اور جمعہ کے دن اس درود شریف کی تلاوت کا اجر بہت زیادہ ہے۔ اسی طرح قرآن مجید کی تلاوت کا ہر مہینے میں اجر ملتا ہے، لیکن ماہ مبارک رمضان میں قرآن مجید کی تلاوت کا اجر بہت زیادہ ہے۔ تو مرحوم کو کسی نیک عمل کا اجر ہدیہ کرنا چاہتے ہیں تو سال بھر میں کسی بھی دن کسی بھی وقت وہ عمل انجام دے کر ہدیہ کر سکتے ہیں۔ لیکن مرحوم کو بہت زیادہ ثواب ہدیہ کرنا چاہتے ہیں تو مخصوص ایام جیسے شب و روز جمعہ، روز عرفہ، ۱۷ ربیع الاول، ماہ رجب، رمضان، ماہ مبارک ذی الحجہ وغیرہ میں اعمال بجا لا کر مرحومین کو ہدیہ کیا جائے تو تو انہیں ان کے لئے ثواب میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا۔