مسجد کے مینار یا مسجد میں استعمال ہونے والے اینٹیں وغیرہ خراب ہونے کی وجہ سے اتار دیئے جائیں تو کیا کوئی بندہ ان سامان کو اپنے ذاتی استعمال میں لا سکتے ہیں؟

اگر یہ چیزیں قابل استعمال ہوں تو اسی جگہے پر ہی رکھنا چاہئے کیونکہ اگر چہ یہ چیزیں مسجد کا داخلی حصہ نہیں لیکن مسجد کے مال ہیں۔ اور اگر اس مسجد میں یہ چیزیں قابل استعمال نہ ہوں تو کسی دوسری مسجد میں ان سامان کی ضرورت ہو تو وہاں دینا چاہیئے۔ اور اگر یہ چیزیں کسی بھی مسجد میں استعمال نہیں ہوسکتے ہیں اور ان کی قیمت لگائی جا سکتی ہے اور کوئی خریدار بھی مل جاتا ہے تو ان چیزوں کو فروخت کر کے اس کی قیمت مسجد میں خرچ کرے۔ لیکن اگر یہ تینوں صورتیں ممکن نہ ہوں تو کوئی اٹھا کے لے جا سکتے ہیں۔ اور استعمال کر سکتے ہیں۔ (کیونکہ بالکل ضائع ہونے سے بہتر ہے کہ کسی مسلمان کے لئے فائدہ ہو۔)