کیا نکاح نامے میں ماہانہ لکھی ہوئی رقم شوہر نہ دے تو اس کا کیا حکم ہے؟

نکاح کے وقت اتنی رقم دینے کی بات دونوں نے زبان پہ جاری کیا ہو تو شوہر نے جتنی رقم بیوی کو دینے کا وعدہ کیا ہو کسی بھی صورت شوہر پر فرض ہے کہ وہ بیوی کو رقم ادا کرے۔ اور اگر انکار کرتا ہے تو حاکم شرع کے ذریعے شوہر سے وہ مال یا رقم نکال کے اس کی بیوی کے حوالے کئے جائیں گے۔ لیکن اس طرح رقم ادا کرنے سے انکار کی وجہ سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔