ایک عورت اپنے شوہر کو اپنے جوتے سے، ڈنڈے سے مارتی ہے۔ اور وہ خود سب کو بتاتی بھی ہے اور اس بات کی تصدیق بھی کتنے لوگوں نے کی ہے۔ اس بارے میں کیا احکامات ہیں اور کتنی سخت سزا ہیں؟

پہلی بات یہ کہ کوئی بھی انسان دوسرے انسان کو مار پیٹ کے ذریعے زخمی کرے یا خون نکالے تو اس کی شریعت میں دیت مقرر ہے زخم کی نوعیت کے حساب سے۔ دوسری بات وہ خاتون جو اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر جاتی ہے تو واپس آنے تک فرشتے اس خاتون پر لعنت بھیجتے ہیں۔ ان میں فقہی لحاظ سے دیت واجب ہے۔ اور اخلاقی لحاظ سے شوہر کی اطاعت نہ کرنے والی اور تنگ کرنے والی عورت کی نہ صرف عبادات اور دعائیں قبول نہیں ہوتی ہیں بلکہ لعنت کی حقدار بھی بن جاتی ہے۔