سجدہ سہو میں پہلے سجدے سے سر اٹھا کے "الله اکبر" کہتے ہیں یا نہیں؟ یعنی دوبارہ فوراً دوسرے سجدے میں چلے جاتے ہیں۔

دونوں سجدوں کے درمیان میں مکمل اطمینان کے ساتھ ایک لحظہ بیٹھنا واجب ہے۔ البتہ باقی اذکار مثلاً تکبر، استغفار کا پڑھنا مستحب ہے۔ مستحب یہ ہے کہ پہلے سجدے سے سر اٹھانے کے بعد "تکبیر" (الله اکبر) پڑھ لے، پھر "استغفرالله ربی واتوب الیه" پڑھ لے، اس کے بعد دوبارہ "الله اکبر" پڑھ کر دوسرے سجدے میں چلے جائے۔