اگر کپڑے کو پیشاب لگ جائے تو کیا اسے دھوپ میں سُکھانے سے پاک ہو جائے گا؟

دھوپ سے وہ چیزیں پاک ہو جاتی ہیں جن کا دھونا ناممکن ہو یا مشکل ہو، جیسے چھت، دیوار وغیرہ۔ لیکن کپڑے دھوئے جانے والی چیزوں میں سے ہے اسے پاک کرنے کےلئے دھوپ لگنا کافی نہیں۔ پاک پانی کے ذریعے دھونا ضروری ہے۔