اگر تین سال کی بچی کے ہاتھ سے قرآن مجید نیچے گر جائے تو اس کا کیا کفارہ ہوگا؟

انسان سے کبھی ایسی غلطی ہو جاتی ہے اور کبھی وہ عمدا غلط کام کرتا ہے۔ تو وہ غلط اور گناہ اس صورت میں ہے جب کوئی بالغ اور مکلف عمداً اور جان بوجھ کر کرے۔ اور اس کے لئے اس غلطی کا مؤاخذہ ہوگا۔ لیکن اگر غلطی سے کوئی غلط کام سرزد ہو جائے تو اس میں کوئی فرق نہیں کہ وہ بڑا ہے یا چھوٹا، اس غلطی پر کوئی مؤاخذہ اور کفارہ وغیرہ نہیں ہے۔ ایسی غلطی سرزد ہونے کے بعد انسان کا دکھی ہونا کہ مجھ سے یہ گناہ یا غلط کام ہوگیا، یہ علامت ہے کہ آپ کا قرآن مجید کے ساتھ یا مقدسات اسلام کے ساتھ کتنا لگاؤ اور محبت ہے۔ ایسی غلطی سرزد ہونے پر کوئی کفارہ یا ہدیہ واجب نہیں ہے۔